ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کیجریوال نے گریوال کے خاندان والوں کے لئے ایک کروڑ روپے کی رقم کا اعلان کیا

کیجریوال نے گریوال کے خاندان والوں کے لئے ایک کروڑ روپے کی رقم کا اعلان کیا

Thu, 03 Nov 2016 19:16:56  SO Admin   S.O. News Service

بھوانی،3نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک رینک ایک پنشن’اوآراوپی‘ کے معاملے پر مبینہ طور پر خود کشی کرنے والے سابق فوجی رام کشن گریوال کے خاندان والوں کے لئے آج ایک کروڑ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا۔فوج کے سابق جوان کی آخری رسومات میں شریک ہونے گئے کیجریوال نے بھوانی کے قریب واقع گریوال کے گاؤں باملا میں یہ اعلان کیا۔کل گریوال کے خاندان سے ملنے کی کوشش کے دوران دہلی کے وزیر اعلی کو انتہائی ڈرامائی واقعات میں دہلی پولیس نے حراست میں لیا تھا۔
کجریوال نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا، ’میں چاہتا ہوں کہ لوگ ان کی لڑائی کو آگے لے جائیں،ہم لوگ اپنی آخری سانس تک لڑیں گے اور مرکز سے اوآراوپی لے کر رہیں گے۔ہمارے فوجیوں کا جو بھی بقایا ہے اس کے حاصل کرنے کے وہ مستحق ہیں۔‘اس مسئلے پر آپ کے سیاست کرنے کے الزامات پر کیجریوال نے کہا، ’جی ہاں، ہم سیاست کر رہے ہیں،فوجیوں کو ان کے حقوق دلانے کے لئے ہم سیاست کر رہے ہیں جبکہ مودی جی انہیں ان حق سے محروم کرنے کے لئے سیاست کر رہے ہیں۔‘آپ حکومت کی معاوضہ پالیسی کے تحت دہلی میں رہنے والے شہیدوں کے خاندانوں کو ایک کروڑ روپے کی معاوضہ رقم دی جاتی ہے۔کجریوال بار بار وزیر اعظم نریندر مودی سے پورے ملک میں یہی پالیسی نافذ کرنے کی درخواست کرتے رہے ہیں۔کانگریس نائب صدر راہل گاندھی اور دیگر رہنما بھی گریوال کے آبائی گاؤں پہنچے۔گریوال نے منگل کی شام نئی دہلی علاقے میں زہر کھا کر مبینہ طور پر خود کشی کر لی تھی۔


Share: